23 نومبر 2026 - 21:12
4 | ڈوبتی ہوئی سلطنت کا پٹا ہؤا صدر، جعل سازی کا سہارا لینے کے لئے کوشاں

ٹرمپ نے مرضی کی تاریخ گھڑتے ہوئے شینزین اجلاس (2026) کو تہران کانفرنس (1943) سے تشبیہ دے کر، ایران کے خلاف جنگ میں شکست اور امریکی عالمی بالادستی کے خاتمے جیسے نمایاں حقائق چھپانے کی ایک مضحکہ خیز کوشش کی ہے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔

چوتھی قسط:

جنگ کے بعد ایران کا طلوع

بعض تجزیہ کاروں کی رائے یہ ہے کہ حالیہ جنگ کے نتیجے میں عالمی معاملات میں ایران کی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے اور تہران ایک خودمختار بڑی طاقت کے طور پر ابھر آیا ہے؛ ایک ایسا موضوع جس سے عیاں ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ایک فوجی تصادم سے آگے بڑھ کر بین الاقوامی نظام کی تبدیلیوں میں بہت بڑا اور اہم تاریخی موڑ بن چکی ہے۔

پروفیسر رابرٹ پاپ (Robert Pape)

شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر اور امریکی فضائی طاقت اور فوجی حکمت عملی کے مطالعات کے ممتاز ماہر پروفیسر "رابرٹ پاپ (Robert Pape)" نے امریکی ٹیلی وژن پروگرام "ڈیموکریسی ناؤ (Democracy Now)" میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی حالیہ جنگ کے بعد ایران کی نئی پوزیشن کا قابل توجہ جائزہ پیش کیا۔

رابرٹ پیپ نے سوال اٹھایا کہ "کیا ایران دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بن جائے گا؟" اور جواباً کہا: "ایران اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور ہے۔"

ان کہا کہنا تھا: "ایران کا دنیا کے 20 فیصد تیل پر کنٹرول ہے اور یہ چوتھی عالمی طاقت کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔"

پیپ کا کا ماننا ہے کہ "ایران کی جغرافیائی پوزیشن اور اس ملک کی ڈرون صلاحیت کے امتزاج نے عیاں و نمایاں کر دیا ہے کہ "ممالک کے پاس امریکی بالادستی پر انحصار سے نجات کے لئے مؤثر اسٹریٹجک اوزار موجود ہیں۔"

ڈاکٹر ولی نصر

امریکی مرکز برائے اسٹریٹجک اور بین الاقوامی مطالعات کے سینئر مشیر ڈاکٹر "ولی نصر" نے بھی ایران کے خلاف جنگ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تجزیئے میں لکھا: "ایران نہ صرف غیر مسلح نہیں ہؤا بلکہ زیادہ طاقتور اور حتیٰ کہ فاتح دکھائی دیتا ہے۔"

انھوں نے زور دیا کہ "ایران نے اپنے دشمنوں کی فوجی برتری کے باوجود اپنے دشمنوں کو ان کے بنیادی جنگی اہداف تک نہیں پہنچنے دیا، جو بہت بڑی کامیابی ہے اور مغربی ایشیا کے خطے میں امریکی فوجی ڈھانچوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر خلیج فارس میں واشنگٹن کے سلامتی کے ڈھانچے کو سخت چیلنجوں سے دوچار کر دیا۔"

ولی نصر کے خیال میں، "مغربی ایشیا کا مستقبل امریکی اثر و رسوخ میں کمی اور خطے کی خودمختار طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کے ساتھ طے ہوگا؛ ایسی تبدیلی جس میں ایران اہم اور بنیادی کرداروں میں سے ایک ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha